میٹریل مہنگا ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ، مزدورطبقہ پریشان
جکھڑ (سٹی رپورٹر )سر یا ،سیمنٹ، اینٹیں اور دیگر تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ، دیہاڑی دار طبقہ بے حد پریشان ۔تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح کمالیہ میں بھی بجلی کے بل اور کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں کئی۔۔
گنا بڑھ چکیں جبکہ سر یا ، سیمنٹ اور اینٹوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ، مقامی سطح پرتعمیراتی کام تقریبا ٹھپ ہو چکے یا پھر بہت ہی کم تعمیرات ہو رہی ہیں ۔ مستری اور مزدور سمیت دیگر دیہاڑی دار طبقہ کو کئی کئی روز کام نہیں ملتا، اگر مل بھی جائے تو یہ زیادہ عرصہ کے لیے نہیں ہوتا جو مزدور طبقہ کیلئے انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ بجلی کے بل ، کھانے پینے کی اشیاءاور بچوں کے تعلیمی اخراجات ہر ماہ ہر صورت ادا کرنا ہوتے ہیں ،اسی وجہ سے بعض اوقات مزدوروں کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آ جاتی ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مزدور طبقہ کو خصوصی ریلیف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔