انسانی جان کی حفاظت مقدم ،کوتاہی برداشت نہیں :امیر خان

انسانی جان کی حفاظت مقدم ،کوتاہی برداشت نہیں :امیر خان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکوفرسٹ سرکل امیر خان نے کہا کہ بجلی کی لائنوں پر حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنا صریحاً خودکشی اور خود کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔۔

انسانی جان کی حفاظت مقدم ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتیں انھوں نے فیسکو شیخوپورہ روڈ ڈویژن میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہرسال کام کے دوران المناک اور مہلک حادثات میں ہمارے متعدد قیمتی کارکنان شہید ہوجاتے ہیں ،ہمیں سیفٹی کو اپنی سوچ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ،حفاظتی تدابیر اور لائن ٹی اینڈ پی کے بغیر کسی صورت بھی کام نہ کریں۔آگاہی سیمینار سے خطاب میں ایکسئین شیخوپورہ روڈ ڈویژن انجنئیرفرحان انورنے کہا کہ انسانی جان نہایت مقدم ہے اس کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ اور ہمارے خاندان کی ضرورت ہے ۔ زندگی جیسی نعمت کو غفلت اور لاپرواہی کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں