ٹھیکریوالا:سرکاری سکول کے سامنے پانی جمع،طالبات پریشان
ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے کھڑا بارش کا گندا پانی اساتذہ اور طالبات کیلئے دردسر بن گیا، سکول آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ،والدین، اساتذہ اور طالبات کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔
۔تفصیلات کے مطابق چک 67 ج۔ب سدھار ملاں پور روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے کھڑا بارشی اور نالیوں کے گندے پانی کا جوہڑ لگ گیا، اطرف میں بنائے گئے نالے صفائی نہ ہونے اور پانی کا موثر اخراج کا انتظام نہ ہونے پر بند پڑے ہیں جس سے نالیوں کا پانی گلیوں اور بازروں میں تالاب کی ماند جمع ہو چکا ہے جس سے سکول کی طالبات اور اساتذہ کو آنے جانے میں مسائل کا سامنا ہے ،مین بازار ملاں پور روڈ تالاب میں تبدیل ہونے پر کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گئے ۔ سکول کے اردگرد کا ماحول بھی بدبودار اور تعفن زدہ ہو چکا ، اس کے ساتھ ساتھ گندے پانی کھڑا رہنے کے باعث ڈینگی،ملیریا اور دیگر موذی امراض کے جنم لینے کا بھی اندیشہ ہے ۔عوامی حلقوں اور والدین نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو موجودہ صورتحال پر فوری نوٹس لے کر نکاسی آب کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔