ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلع بھر میں وبائی امراض سے بچا¶کیلئے پیدائش سے لے کر 2 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کے کورس کی۔۔

“بگ کیچ اپ”مہم کا افتتاح کر دیا گیا،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے بچے کو ٹیکا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مہم یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران85یونین کونسلز میں 8 ہزار 296 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ،جس میں ویکسی نیٹرز 113، اسسٹنٹ 113،ٹوٹل سوشل موبلائزرز226ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہماری 113 ٹیمیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہر گاو¿ں،علاقے ،گلی محلے میں جائیں گی ۔علاوہ ازیںسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف نے آگاہی واک کی قیادت بھی کی جس میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں