چیمبر آف کامرس کے ریٹائر عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نیشنل گروپ کے سربراہ میاں جاوید اقبال نے ریٹائر ہونے والے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔۔
کہ 2سال مکمل کرنے والی اُن کی ٹیم کا شمار فیصل آباد چیمبر کی بہترین ٹیموں میں ہوگا۔ وہ ریٹائر ہونے والے چیمبر کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خرم طارق اپنی خدا داد تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے فیصل آباد چیمبر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت اونچا لے گئے جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن سے قبل ایگزیکٹو کے نصف ممبران ریٹائر ہوتے تھے اور نصف نئے آتے تھے اس طرح عہدیدار بھی ایک سال کے بعد تبدیل ہو جاتے تھے مگر اس مرتبہ سارے ممبران تبدیل ہو رہے ہیں اس لئے اُن کو آپس میں ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے سے زیادہ تعاون کرنا ہوگا۔