کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا اچانک دورہ

کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا اچانک دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا اچانک دورہ کیا ،کمشنر کے وزٹ سے ہسپتال انتظامیہ بھی لاعلم رہی۔۔

کمشنر نے ہسپتال پہنچتے ہی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کرکے مریضوں کی صحت دریافت کی جبکہ نرسری وارڈ کا بھی دورہ کیا اورنوزائیدہ بچوں کے علاج معالجہ کی صورتحال دیکھی۔ انہوں نے مریضوں ولواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیااورواضح کیا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کے عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ، رش کی صورت میں موثر انتظامی حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں