سیل شدہ دکان کے تالے کھول کر گیس ری فلنگ کرنے والے شہری پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل شدہ دکان کے تالے کھول کر دوبارہ سے گیس ری فلنگ کا دھندہ چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے رحمانیہ چوک میں عمران نامی شہری کی جانب سے چلائی جانے والی گیس سلنڈرز کی غیر قانونی دکان کو سول ڈیفنس ٹیم نے سیل کیا تھا۔جسے بغیر اجازت کھول کر ملزم کی جانب سے دوبارہ سے کام شروع کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔