مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں ممبر سازی کا آغاز کر دیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں ممبر سازی کا آغاز کیاہے چنیوٹ میں بھی عوام کو بھرپور دعوت دیتے ہیں۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں عوام کو سہولیات کے لیے کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے مولانا عبدالروف جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ امیدوار پی پی 95 محسن بشیر گجر۔جہانگزیب خان امیدوار این اے 93 حاجی نذیر سرپرست پاکستان مرکزی مسلم لیگ عمران صدرمرکزی مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سہولت بازار تعلیم اور صحت کے میدان میں کام کر رہی ہے قائد اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہیں اور عوام کے لیے مہم چلا رہے ہیں ہم آئی ٹی کے پروگرام بھی لانچ کر رہے ہیں۔