شہری سے پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔
۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی رضا نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کی رقوم حاصل کرلیں اور اسکے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسکے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔