دربارشہیداں بادشاہ کے 3روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر
جکھڑ (سٹی رپورٹر )دربارشہیداں بادشاہ کے 3 روزہ سالانہ عرس و میلہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔
آخری روز دربار شریف پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جبکہ چراغاں اور ختم شریف بھی دلوایا گیا ۔ ختم شریف کے موقع پر مولانا پیر منظورالطیف قمر قادری ، میلہ مالک ملک اقبال ملانہ ، وسیم عباس ملانہ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری خوشی محمد جٹ ، کاروباری شخصیت چودھری عبد الجبار گریوال جٹ ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری غلہ منڈی چودھری محمد الیاس بھٹی اور چودھری وسیم اکرم رحمانی سمیت دیگر نے شرکت اختیار کی ۔