ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اہم اجلاس
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اہم اجلاس ہوا۔
جس میں چیئرمین وائے پی اے پنجاب رانا منور منج، چیئرمین الائیڈ ہسپتال طاہر جٹ سمراء، صدر عمران کمبوہ، جنرل سیکرٹری ملک ظہیر الٰہی سمیت کثیر تعداد میں وائے پی اے کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے سروس سٹرکچر، الائیڈ ہیلتھ کونسل کے نرسنگ کونسل میں انضمام سمیت ہسپتال میں ملازمین کو درپیش مسائل کا بخوبی جائزہ لیا گیا۔