جمہوریت کے نام پر آمریت ہرگز قبول نہیں : ڈاکٹر نثار
پینسرہ(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر پولیس کی بھاری نفری جھنگ روڈ ایئر پورٹ سمیت دیگر جگہوں پرتعینات رہی پینسرہ کے قریب گوجرہ روڈ کو کنٹینر لگا کا بند کر دیا گیا۔
جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایمبولنس کو بھی گزرنے میں بھی دشواری کا سامنا رہا صبح سویرے سے ہی ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد کے بند ڈیرے کو پولیس کی بھاری نفری نے اپنے گھیرے میں لے لیا اور جوان سارا دن ڈیرے کے باہر پہرہ دیتے رہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد نے کہا حکومت میں شامل وزرا ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ کوئی راستہ بند نہیں لوگ جمع نہیں ہو سکے تو یہ پولیس کیوں تعینات ہے لوگوں کو گھروں سے رات گئے کیوں اٹھایا گیا کنٹینر کس لئے لگائے گئے جمہوریت کے نام پر آمریت ہرگز قبول نہیں قوم آئین و قانون کے مطابق پر امن احتجاج کرتی رہے گی ۔