ٹو بہ ٹیک سنگھ:ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر کا تفصیلی دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 316گ ب کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے سنٹر میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیااورمریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا،انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیااور موقع پرڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔