ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے داد رسی کی ہدایت

 ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے داد رسی کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں