ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت : سی ٹی او

ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت : سی ٹی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک اگاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے ایک مقامی کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں سٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے علاوہ لائن لین کی پابندی اور ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دئیے گئے اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین بارے تفصیلی لیکچرز دئیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل اباد کی جانب سے سٹوڈنٹس کو شعور دینے کا تسلسل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں