جماعت اسلامی 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پرجماعت اسلامی 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی۔
حافظ نعیم الرحمن کل فیصل آباد میں مظلوم اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے چنیوٹ بازار چوک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ملک بھرمیں 7 اکتوبر کو دوپہر12 بجے مردوخواتین اور سول سوسائٹی سے وابستہ ہرپاکستانی اپنی قریبی روڈ پر فلسطینی پرچم لے کر کھڑا ہوکر مظلوم فلسطینیوں کویکجہتی کاپیغام دے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 4اکتوبر کے جلسہ عام کے سلسلہ میں المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی وزونل ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔