بڑھتی آ بادی کے مسائل پر توجہ دینا نا گزیر ہے :مقررین

 بڑھتی آ بادی کے مسائل پر توجہ دینا نا گزیر ہے :مقررین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے آگاہی پیدا کرنے اور بیلنس فیملی سائز کو فروغ دینے کے لئے محکمہ بہبود آبادی ضلع چنیوٹ کی جانب سے نیشنل فاسٹ یونیورسٹی میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رانا محمد عمر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد،ممبر پنجاب اسمبلی مہر تیمور امجد لالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہٰ سعید ، ڈائریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر شہزاد سرفراز، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمیڈم ثنا  رحمن ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم فوزیہ عمران،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فہیم عثمان،سائیکا لوجسٹ میڈم انعم رباب ، علما کرام ،سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات نے بھی سیمینار میں شرکت کی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمیڈم ثنا ء رحمن نے کہا کہ 2.24% گروتھ ریٹ کے ساتھ چنیوٹ کی آبادی میں آئندہ پانچ سال میں مزید2لاکھ لوگوں کا اضافہ ہونے جا رہا ہے ۔ لیکن ہسپتال، پارک، پولیساسٹیشن اور تعلیمی ادارے اس رفتار سے نہیں بڑھیں گے ،سیمینار کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رانا محمد عمر نے کہا کہ اوور پاپولیشن کے مسئلہ پر غور کرنا موجودوقت کی اہم ضرورت ہے اور ہماری آئندہ نسلوں کے بقا کے لئے آبادی سے جڑے ہوئے مسائل پر توجہ دینا نا گزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں