انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت قبول نہیں:رانا محمد عمر
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رانا محمد عمر نے تنبیہہ کی ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی قابل قبول نہیں ہو گی۔
لہذا ڈینگی لاروا کی افزائش کے تدارک کے لئے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد ہونا چا ہیے تاکہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی حکمت عملی کو کامیاب بنا کر ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ، اسسٹنٹ کمشنرز میڈم شازیہ رحمن ،طارق محمود گوندل ، شمس الرحمن ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خوشنود سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔