زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات کیلئے جدید ہاسٹل قائم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک ہزار طالبات کے لئے جدید ہاسٹل قائم کر دیا گیا ہے ۔
ہاسٹل کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کیا۔ ہاسٹل 919.85ملین پنجاب حکومت اور 83.348ملین روپے یونیورسٹی کی مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر چیف ہال وارڈن ڈاکٹر انوارالحق، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان عباس، ٹریژرر ذیشان اشفاق بخاری، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، پرنسپل آفیسر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ڈاکٹر محمد ارشد، ہال وارڈن ڈاکٹر محمدطیب، فی میل ہال وارڈن ڈاکٹر سدرہ اعجاز، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، ڈپٹی رجسٹرار ممتاز علی، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر ندیم سندھو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈوومنٹ فنڈ ڈاکٹر عمران ارشد، اسٹیٹ آفیسر رانا شہزاد و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی طلبا کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لا رہی ہے ۔