کاروباری تعلقات میں امانت لیا52لاکھ روپے کا کپڑا خورد برد

کاروباری تعلقات میں امانت  لیا52لاکھ روپے کا کپڑا خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعقات میں امانت لیا گیا 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا خورد برد کرلیاگیا۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حفیظ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے کاروباری لین دین کے دوران اس سے 52 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد مالیت کا کپڑا بطور امانت حاصل کیاگیا تھا جو بعد ازاں مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں