کامیابی کیلئے آپ ؐکی تعلیمات پر عمل کے سوا راستہ نہیں:علماء

 کامیابی کیلئے آپ ؐکی تعلیمات پر عمل کے سوا راستہ نہیں:علماء

چناب نگر(نامہ نگار )علماء نے کہا ہے کہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آنحضرتؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں،محبت رسولؐ کا تقاضا ہے ہم نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں۔

 آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ دین اسلام سے دوری ہے اگر ہم اپنی زندگی کو سیرت نبویؐ کے سانچے میں ڈھال لیں تومعاشرہ سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔ ان خیالات کا اظہارمولانا محمد سلمان عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ،مولانا عمر عثمان،مولانا سیف اﷲخالد ،مولانا مفتی محمد افضال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ؐسے محبت کا اولین تقاضا آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ، نبی کریمؐ کا اُسوہ حسنہ تمام مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں