بچیانہ میں محفل میلاد کا انعقاد

بچیانہ میں محفل میلاد کا انعقاد

بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ میں 23ویں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی جبکہ مقامی سکول سسٹم کے ڈائریکٹر ایم ساجد حسین نے خطا ب میں کہا کہ حضرت محمد ؐکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور ایک نمونہ ہے۔

جس پر عمل پیر اہوکر ہم دُنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ سکول کی طالبات نے بھی تقاریر کیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ آقائے دوجہاں کی انسانیت کیلئے خدمت اور ان کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں