ایس سی او کانفرنس بانی پی ٹی آئی کو برداشت نہیں ہو رہی:آزاد علی

 ایس سی او کانفرنس بانی پی ٹی آئی  کو برداشت نہیں ہو رہی:آزاد علی

بلوچنی(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ ان دنوں پاکستان میں چین کے صدر آرہے ہیں۔

 ایس سی او کانفرنس میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ،یہ سب بانی پی ٹی آئی کوبرداشت نہیں ہو رہا اور انہوں نے اسلام اباد میں احتجاج کی کال دی، جس سے حکومت کے لیے مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب پالیسیوں سے ملک ترقی کر رہا ہے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی اپنی ہٹ دھرمی، انتشار اور فساد کی سیاست کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں