ٹھیکریوالا:روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن گرلز سکول کے سامنے سے’’جوہڑ‘‘ختم

ٹھیکریوالا:روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن  گرلز سکول کے سامنے سے’’جوہڑ‘‘ختم

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )روزنامہ دنیا کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی، گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے لگے گندے پانی کے ’’جوہڑ‘‘کو ختم کروادیا ۔

تفصیلات کے مطابق چک 67 ج۔ب سدھار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے بارشی اور سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے اساتذہ ، طالبات سمیت شہریوں کو   شدید مشکلات کا سامنا تھا ،ایک روز قبل \"روزنامہ دنیا\"نے خبر شائع کی جس پر حکام نے نوٹس لے کر سکول کے سامنے سے گندے پانی کا نکاس کروا دیا اور سیوریج کھالوں کے اوپر قائم تجاوزات ختم کروا کر کھالوں کی صفائی کے احکامات بھی دیدیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں