کمالیہ :بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، ریڑھی مافیا کا بھی قبضہ

کمالیہ :بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، ریڑھی مافیا کا بھی قبضہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مختلف بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، ریڑھی مافیا کا بھی بازاروں پر قبضہ، د کانداروں اور راہگیروں سے جھگڑے معمول ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے مختلف بازاروں کچہری روڈ ،ماموں کانجن موڑ ،اقبال بازار ،غلہ منڈی چوک سمیت دیگر مقامات پر ریڑھی مافیانے قبضہ کر رکھا ہوا ہے جس سے نہ صرف راہگیروں کو پریشانی ہے بلکہ د کاندار بھی شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔ دکانداروں ،راہگیروں اور ریڑھی بانوں میں جھگڑے معمول بن چکے ہیں، سکول اور دفتری اوقات میں ٹریفک جام معمول بن چکا ۔ ذرائع کے مطابق بعض دکاندار مبینہ منتھلی کرایہ لے کر دکانوں کے سامنے مستقل ریڑھیاں لگواتے ہیں، شہریوںو سماجی تنظیموں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں