چناب نگر :تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ بے بس،شہری پریشان

چناب نگر :تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ بے بس،شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ بے بس،شہری پریشان،لوگوں کو آمد رفت میں دشواری کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کیلئے پیدل چلنا تک محال ہو گیا جبکہ ریڑھی بانوں نے بھی سڑک پر قبضہ کرلیا جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے ، ریڑھی بانوں کے سڑک کے دونوں ا طراف پر قبضہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کا نظام بری طرح متاثر ہو چکاہے ، سب سے زیادہ گھمبیر صورتحال ریلوے پھاٹک بند ہونے کے اوقات میں ہوتی ہے ، شہریوں نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے فی الفور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں