اسرائیلی جارحیت کیخلاف اٹھارہ ہزاری میں احتجاجی ریلی

اسرائیلی جارحیت کیخلاف اٹھارہ ہزاری میں احتجاجی ریلی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھارہ ہزاری میں شہریوں کااحتجاج،ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین،لبنان،شام ودیگرممالک میں جاری اسرائیلی وامریکی جارحیت کے خلاف گزشتہ روزاٹھارہ ہزاری میں شہریوں نے اپناپرامن احتجاج ریکارڈکروایا،اس حوالے سے بعدازنمازجمعہ امام بارگاہ قصرمسافرہ شام سے امام بارگاہ کے منتظمین کی سربراہی میں بھکرروڈسے چوک اٹھارہ ہزاری تک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیلی جارحیت اورامریکا واسرائیلی گٹھ جوڑکے خلاف نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اسرائیل مسلمانوں کامشترکہ دشمن ہے ،پوری مسلم امہ کوملکراسکامقابلہ کرناچاہئے ئیاوراسکوایساسبق سکھاناچاہیے کہ دوبارہ اسکی کبھی ہمت نہ ہو، نہتے مظلوم مسلمانوں کے اوپر بمباری ویگرمظالم بند کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں