جڑانوالہ :عدالتی حکم پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہزاروں پرندے آزاد، ملزمان کو جرمانہ

جڑانوالہ :عدالتی حکم پر جوڈیشل کمپلیکس  میں ہزاروں پرندے آزاد، ملزمان کو جرمانہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )عدالتی حکم پر جڑانوالہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہزاروں پرندوں کو آزاد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس علی پور بنگلہ نے دوران گشت کارروائی کر کے ملزمان عامر اور زوہیب کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی 5 ہزارکے قریب قیمتی پرندے برآمد کیے تھے ، وائلڈ لائف حکام نے کیس عدالت پیش کیا جس پر سول جج احمد وقاص نے مہمان پرندوں کو آزاد کرنے اور دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر پکڑے گئے پرندوں کو فروخت کرنے کیلئے رکشہ پر لے جارہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں