ڈی ایس پی شورکوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری

ڈی ایس پی شورکوٹ کی  مسجد میں کھلی کچہری

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی شورکوٹ محمد نواز نے نواحی علاقہ گل گشت کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگا ئی اور عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر ایس ایچ او وریام والا رانا سعید اور پولیس کی نفری موجود تھی۔ ڈی ایس پی محمد نواز نے شرکاسے گفتگو میں کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر حل کروانا ہے ،جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اور عوام کو انصاف دلوانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،عوام اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کو یقینی بنائیں تاکہ وارداتوں میں کمی ہو سکے ۔ انہوں نے پولیس ملازمین سے کہا کہ وہ گشت کو یقینی بنائیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں