نئے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی چارج سنبھالتے ہی افسران سے میٹنگ

نئے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی چارج سنبھالتے ہی افسران سے میٹنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲخان نے چارج سنبھالتے ہی مختلف محکموں کے افسران سے میٹنگ کی۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رانا محمد عمر،طلحہ سعید ،اسسٹنٹ کمشنرزمیڈم شازیہ ، شمس الرحمن ، طارق محمود گوندل،سی او ایجوکیشن محسن عباس ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے میٹنگ کی، ڈپٹی کمشنر نے افسران کو پنجاب حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے جاری ہدیات میں کہاکہ تمام افسران محکمانہ سروسز کا معیار برقرار اور اعلیٰ نظم ونسق کو یقینی بنائیں،محکمانہ اہداف کے حصول کے لئے پوری محنت سے سرکاری فرائض انجام دئیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں