ٹوبہ:لیبر ہال کی تعمیر کا منصو بہ 10 سال بعد بھی ادھورا

ٹوبہ:لیبر ہال کی تعمیر کا منصو بہ 10 سال بعد بھی ادھورا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام لیبر ہال کی تعمیر کا منصو بہ 10 سال سے کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے مزدوروں کو اپنے پروگرامز کے انعقاداور عوام کو مزدور کی دستیابی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کر نے کی خاطر حکومت پنجاب نے دس سال قبل ٹو بہ ٹیک سنگھ میں لیبر ہال کی تعمیر کے منصو بے کی منظوری دی تھی جس کیلئے ابتدائی طور پر25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ،چنانچہ اس سلسلہ میں ڈی پی ایس کے قریب سلاٹر ہاؤس سے ملحقہ قطعہ اراضی مختص کر کے لیبر ہال کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا جس کی چار دیواری تعمیر ہو نے پر فنڈز کی کمی کے باعث مذکورہ منصو بہ ادھورا چھوڑ دیا گیا اور کئی سال گذرنے کے باوجود فنڈز جاری نہ ہو نے سے لیبر ہال کی تعمیر مکمل نہیں کی جاسکی ۔اس منصوبہ کی عدم تکمیل کے نتیجہ میں ضلع بھر کامزدور طبقہ آج بھی مزدوری کی تلاش میں جگہ جگہ سڑکوں کے کنارے کھڑے رہنے پر مجبور ہے ۔پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ضلعی صدر غلام مصطفی پارس نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی ویلفیئر کے مذکورہ منصو بہ کی تکمیل کیلئے جلد ازجلد مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا مثبت طور پر ازالہ ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں