انسداد ڈینگی مہم :تاندلیانوالہ میں اے سی کی زیر قیادت آگاہی واک

انسداد ڈینگی مہم :تاندلیانوالہ میں اے سی کی زیر قیادت آگاہی واک

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحصیل انتظامیہ تاندلیانوالہ نے اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر کی زیر قیادت آگاہی واک کا اہتمام کیا۔

، واک میں ایم پی اے جعفر علی بھی ان کے ہمراہ تھے ،واک مختلف راستوں سے گزری جس میں سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو میں کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے لہذااحتیاطی تدابیرپر ذمہ دادی سے عمل پیرا رہا جائے ۔ ازکا سحر نے کہا کہ موجودہ ایام میں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگریر ہے لہذا اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دیں اور ہاٹ سپاٹس کو مسلسل چیک کیا جائے ۔ایم پی اے نے شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں کے اندر کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں ، گملوں، کیاریوں کو خشک رکھیں تاکہ لاروا کو افزائش کا موقع نہ ملے ،احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے ۔انہوں نے تحصیل افسران سے کہا کہ دفاتر اور عمارتوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی لازمی کرائیں جبکہ چھتوں سمیت کسی جگہ پانی جمع نہیں ہونا چاہیے اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران عوامی آگاہی کے لئے فلیکسز، سٹیمرز آویزاں کرنے اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں