نہری پانی چوری کرنے پر 278 افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے پر 278 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چکنمبر 153 رب میں محکمہ انہار ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا اس دوران 278 افراد کو نہری کھال توڑ کر موٹریں لگاکر نہری پانی چوری کرنے میں ملوث پایاگیا،محکمہ انہار کی ٹیموں نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔