شورکوٹ :سالانہ 41 ویں سیرت النبی جلسہ کا انعقاد
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )جامعہ مسجد فاروقیہ تعلیم القرآن قائم بھروانہ میں سالانہ 41 ویں حمد و نعت و سیرت النبی جلسہ کا انعقاد کیاگیا۔
، جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد مولانا زاہد انور، مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب مولانا معاویہ اعظم طارق نے کیا۔ اس موقع پر ملک کے معروف نعت خوانوں نے خوبصورت انداز میں کلام پیش کیے ، جلسہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جلسے کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی گئی۔