مولانا الیاس چنیوٹی نے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کا سنگ بنیادرکھ دیا

   مولانا الیاس چنیوٹی نے چنیوٹ  فیصل آباد روڈ کا سنگ بنیادرکھ دیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )لیگی ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی لیگی کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی شکل میں ختم نبوت چوک پہنچے جہاں سے ریلی فیصل آباد روڈ پر بائی پاس پہنچی، بائی پاس پر مولانامحمد الیاس چنیوٹی نے سڑک کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں مولانا الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ میں نے 8فروری2024کے عام انتخابات میں اس روڈ کی تعمیر کے جلد ازجلد آغاز اور تکمیل کا وعدہ سرفہرست رکھا تھا ،آج ہم اس روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں