مظاہروں کی آڑ میں گرانفروشوں نے مہنگائی میں اضافہ کردیا

 مظاہروں کی آڑ میں گرانفروشوں نے مہنگائی میں اضافہ کردیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرانفروشوں نے راستوں کی بندش اور احتجاجی مظاہروں کو آڑ بنا کر فیصل آباد میں مصنوعی مہنگائی میں اضافہ کردیا ۔

،بیشتر سبزیوں اور پھلوں میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، سبزی منڈیوں میں آڑھتیوں سے شروع ہونے والے اضافے کا بوجھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ہوتا ہوا عوام کی جیبوں تک پہنچ چکا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور راستوں کی بندش کو آڑ بنا کر فیصل آباد میں گرانفروشوں نے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ، فیصل آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے شہریوں کے استفسار پر دکانداروں کے پاس ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ راستے بند ہیں اور منڈیوں میں سبزیاں اور پھل نہیں پہنچ رہے جس کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں، شہری اس جواب پر مجبور ہوکر منہ مانگے پیسے ادا کر رہے ہیں، دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے تصویری کارکردگی پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو کام نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں کرنی چاہئیں تاکہ غریب آدمی سبزی تو خرید سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں