پینسرہ :درجنوں فیکٹری مالکان سوشل سیکورٹی کے ڈیفالٹر نکلے
پینسرہ(نمائندہ دنیا )جھنگ روڈ کے اطراف میں قائم درجنوں فیکٹری مالکان سوشل سکیورٹی کے نادھندہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان نادہندہ ہونے کیوجہ سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا اسی لئے ڈیڑھ ماہ میں4 انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ۔دوران ڈیوٹی 2 مزدور جل گئے ، 1 کے اوپر موٹر گر گئی اور1ہارٹ اٹیک سے چل بسا ۔ صورتحال بارے مزدورراہنما بابا لطیف انصاری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی کارڈ نہ ہونے سے مزدور سہولیات سے محروم ، فیکٹری مالکان سیفٹی قوانین پر عمل نہیں کرتے،حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہیں، لیبر ڈیپارٹمنٹ صرف منتھلیاں جمع کر رہا ۔