ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے :ڈاکٹر کاشف

 ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے :ڈاکٹر کاشف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی ای او ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور۔

 علاج و معالجہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ،مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کامیابی کے سلسلہ میں تمام تر ممکنہ انتظامات و اقدامات بروئے کار لانے کے علاوہ ضلع بھر کے ایک ایک بچے کو ویکسیئن پلاتے ہوئے ویکسینیشن کارڈ بھی مرتب کیا جائیگا،وزیر اعلی پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خطیر فنڈز فراہم کرتے ہوئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے محکمانہ اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کومحکمانہ کارکردگی،جاری ویکسینیشن پروگرامز و دیگر امور بابت تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں