مختلف واقعات میں 2 جواں سالہ لڑکیوں کا مبینہ طور پر اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 2 جواں سالہ لڑکیوں کو مبینہ طورپر اغواء کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے سول کوارٹرز کی رہائشی زینت بی بی نے پولیس کوبتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی فاطمہ کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جبکہ تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے نشاستہ چوک میں نواز نامی شہری کی شہری کی 18 سالہ بیٹی ثمن نواز سبزی لینے کیلئے گھر کے قریب ہی واقع دکان پر گئی جسے راستے سے ہی مبینہ طورپر نامعلوم ملزمان کی جانب سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔