کمالیہ :چیف آفیسر کامختلف علاقوں کا دورہ ،اشیاء کی قیمتیں چیک کیں
جکھڑ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی کے۔
چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے گزشتہ روز کمالیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے سستا ماڈل بازارمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔