دیرینہ رنجش ،مخالفین کی فائرنگ سے خاتون لہولہان

دیرینہ رنجش ،مخالفین کی فائرنگ سے خاتون لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو لہولہان کردیا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 400 گ ب میں پرانی دشمنی پر ملزم محمد یوسف نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ وسیم اکرم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور زبردستی اندر گھس گئے ۔ اس دوران مزاہمت پرملز موں نے فائرنگ کردی جس سے مذکورہ شہری کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم اسلحہ لہراتے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں