بلوچنی:مقامی سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد

بلوچنی:مقامی سکول میں  پر وقار تقریب کا انعقاد

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ورلڈ ٹیچر ڈے کی مناسبت سے 77ر۔ب لوہکے کے مقامی سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں بچوں نے اپنے اساتذہ کو پھولوں کے ہار، گلدستے اور تحائف پیش کئے ، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب میں سکول کے سرپرست طاہر حمیدفانی اور پرنسپل مدثر حمید نے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کے ہیرو ہیں جو بچوں کی تعلیم و تربیت کر کے ان کی زندگیوں کو سنوارتے ہیں، ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں