سمندری :بارش کے ساتھ ہی متعدد فیڈرز ٹرپ ،گھنٹوں بجلی بند
سمندری (نمائندہ دنیا )ہلکی بارش کے ساتھ ہی سمندری میں گزشتہ رات واپڈا کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ۔
مہالم ، فتح ریحان ،رسول پورہ شوکت آباد ودیگر علاقوں میں بجلی 10 گھنٹے بند رہی جس سے شہری بلبلا اٹھے ۔ذرائع کے مطابق فیسکو اہلکار فالٹ ڈھونڈتے میں ناکام رہے جبکہ عوامی شکایات کیلئے فیسکو کی جانب سے دئیے گئے نمبروں پر متعلقہ افسران صارفین کی بات سننے تک کو تیار نہیں بلکہ معلومات لینے والے عوام سے ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔