پارکو لائنو ں سے تیل چوری کرنے پر2 افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارکو لائنو ں کو ٹیمپر کرکے تیل چوری کرنے والے دو افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے چندیاں تلاواں کے قریب سے گزرنے والے پارکو کی زیر زمین لائنوں کو ٹیمپر کرکے ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر تیل چوری کیاجارہا تھا جس پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔