جھنگ :نیشنل ڈیزاسٹر ڈے پر ریسکیو 1122کی آگاہی ریلیاں

جھنگ :نیشنل ڈیزاسٹر ڈے پر ریسکیو 1122کی آگاہی ریلیاں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراشفاق احمد کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیواینڈسیفٹی افسران کی سربراہی میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے پر آگاہی ریلیاں نکالی گئی۔

جس میں ریسکیورزنے 8اکتوبر2005کو پاکستان میں آنے والے زلزلہ،سیلاب 2014 کے مناظر کو بیان کیا اور سانحات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بیان کی گئیں۔ریسکیو1122کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے واک کی گئی ۔ریسکیوسٹیشنز پر بینرزآویزاں کرکے عوام میں شعوراُجاگرکیاگیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں سانحات پیش آنے سے پہلے آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ مہذب قومیں سانحات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیار رہتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحات سے بچاؤ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لوگ ان سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر تربیت حاصل کریں، حکومت نے اس سلسلے میں بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ 8اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں بہت بڑے پیمانے پر پاکستان کا نقصان ہوا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی ریسکیو 1122کی عملی تربیت حاصل کرے اور پاکستان کا کارآمد شہری بنے ،ہم اس سلسلے میں تعلیمی اداروں،صنعتی اداروں مختلف آرگنائزیشنز اور عام آدمی کو مختلف جدید کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرکے اس قابل بنا رہے ہیں ۔ریسکیواینڈسیفٹی افیسرز میڈم اصغری پروین اور اقبال الحسن نے اس دن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ میں سیلاب 2014ایک بڑا سانحہ تھا،جس نے ریسکیو1122کے قیام کی وجہ سے بہترین انداز میں ہینڈل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں