ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے شہر کا دورہ

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے شہر کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کا صبح سویرے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ، ایڈمنسٹریٹر طلحہ سعید،سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔

ڈپٹی کمشنر نے پیدل محلہ لاہوری گیٹ، شوری پپلی، ریلبازار، گلی اصلا ح ہائی سکول و دیگر علاقوں کا مکمل وزٹ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز اور مشینری کی دستیابی و ورکنگ کو چیک کیا اوراہل علاقہ سے بھی عملہ صفائی کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ایم سی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر تمام علاقوں میں معمولات زندگی شروع ہونے سے پہلے صفائی کروانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ چنیوٹ کی گرینڈ صفائی کے لیے محلہ لاہوری گیٹ سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا اور تمام علاقوں کو صاف ستھرا کر کے زیرو ویسٹ بنائیں گے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سیوریج سسٹم کی میجر صفائی شروع کروا رہے ہیں تاکہ پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کیا جا سکے ۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے دستیاب وسائل سے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے ، شہری اپنے علاقہ، محلہ، گلیوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے عملہ صفائی سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں