ریسکیو 1122 کی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک

ریسکیو 1122 کی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی آگاہی واک اور سول ڈیفنس کے طلباء کے لیے سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کو آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا ہولناک زلزلہ تھا، زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،ریسکیو 1122 مخلوق خدا کی خدمت کا منظم و متحرک ادارہ ہے ۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریسکیو کا اولین فریضہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ بڑا عظیم جذبہ ہے ۔ تمام شہریوں کو چاہئے کہ ریسکیو کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں تاکہ بروقت طبی امداد اور قدرتی آفات سے بچاؤکے لئے اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق صدیق اور کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ کے انسٹرکٹرز نے سول ڈیفنس کے طلباء کو ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کے متعلق بنیادی تربیت فراہم کی۔ جی ٹی ایس چوک میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے متعلق آگاہی واک کی گئی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، ایمرجنسی آفیسر غلام شبیر، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق صدیق، ڈیفنس انسٹرکٹرز، ریسکیو سٹاف اور سول ڈیفنس طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کے اختتام پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں