اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا محکمہ ہیلتھ کے ہمراہ اینٹی ڈینگی ایکٹویٹی کا معائنہ

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا محکمہ ہیلتھ  کے ہمراہ اینٹی ڈینگی ایکٹویٹی کا معائنہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا محکمہ ہیلتھ کے ہمراہ اینٹی ڈینگی ایکٹویٹی کا معائنہ ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد رانا کے ہمراہ جڑانوالہ میں مختلف نرسری فارمز،واٹر پلانٹس کا خود معائنہ کیا۔انہوں نے ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرویلنس سرگرمیوں کو ذمہ داری سے جاری رکھا جائے ،انسداد ڈینگی اقدامت پر عمل درآمد کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے قبرستانوں سمیت ڈینگی لاروا کی افزائش کے ہاٹ سپاٹس بھی دیکھے اور سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں