صوبائی وزیر خواجہ عمران کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کا دورہ

صوبائی وزیر خواجہ عمران کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کا دورہ کیا۔۔

اس موقع پرایم پی اے امجد علی جاوید، اے سی علی سمیر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، ایم ایس ڈاکٹر کاشف باجوہ بھی ہمراہ تھے ، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے میڈیکل ایمرجنسی،زنانہ مردانہ وارڈ، پیڈز، کیتھ لیب اور زیر تعمیر ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا،انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے سہولیات بارے استفسار کیا جبکہ میڈیسن سٹور، سٹاک رجسٹر پرمیڈیسن ریکارڈ چیک کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے اچانک دورے کا مقصد مریضوں کو ملنے والی ادویات کے بارے معلومات حاصل کرنا ہے ،وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،تاکہ مریضوں کو علاج کیلئے دوسرے شہروں میں نا جانا پڑے ، ٹراما سنٹر کی تعمیر کو بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، بعدازاں صوبائی وزیر نے ہسپتال کے عملے سے ملاقات کی اور صحت کی خدمات کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں