انسدادڈینگی :ڈپٹی کمشنر کا فرضی کارروائیوں پر اظہار برہمی

انسدادڈینگی :ڈپٹی کمشنر کا فرضی کارروائیوں پر اظہار برہمی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے انسدادڈینگی سرویلنس میں فرضی کارروائیاں ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

متعلقہ محکموں کے اینڈرائڈ یوزرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اورہدایت کی ہے کہ ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں کیونکہ رواں موسم لاروا کی افزائش اور پھیلاؤ کے لئے سازگار ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے خطراک موجود ہیں۔لہذا اس ضمن میں معمولی غفلت یا عدم توجہی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور کوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف انسداد ڈینگی کے اقدامات کا براہ راست جائزہ لے رہی ہیں کیونکہ موجودہ موسم میں ڈینگی کی افزائش کو روکنا انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں انسدادی اقدامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے فیلڈ میں سرویلنس سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں سے اوجھل نہ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں